جینوا ، 22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ماحول کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ نیو یارک میں سربراہان حکومت اور مملکت کے ساتھ ملاقات کے دوران گوٹیرش نے کہا کہ کرہ ارض کے خلاف جنگ‘ ختم ہونی چاہیے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں صنعتی ممالک کو آگے بڑھنا چاہیے۔
گوٹیرش نے مزید کہا کہ امریکا، چین، بھارت، اور یورپی ممالک کو دوسروں کا انتظار کیے بغیر اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہیے۔ اس اجلاس کو رواں برس نومبر میں گلاسگو میں منعقد ہونے والے ماحولیاتی تبدیلیوں کے عالمی اجلاس کی تیاری کے اعتبار سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔